منگل، 5 مارچ، 2013

نظریہ سازش (Conspiracy Theory)

0 تبصرے
روز مرہ کے اخبارات و رسائل پڑھیے یا ٹیلی وژن پر سیاسی تجزیے سنیے، بہت سے تجزیہ نگار، صحافی بلکہ مذہبی علما بھی یہ خیال پیش کرتے نظر آتے ہیں کہ دنیا بھر کی قومیں ہمارے خلاف سازش کر رہی ہیں۔ ہم خود کو دنیا کا مرکز سمجھتے ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ دنیا کو اس کے سوا اور کوئی کام نہیں ہے کہ وہ ہمارے خلاف سازش کرے۔ ہمارے لوگ، خواہ وہ مذہبی ہوں یا نہ ہوں، اپنے ذہن میں کسی سازش کا تانا بانا ترتیب دیتے ہیں اور پھر انکشاف کرنے کے سے انداز میں اس سازش کو بیان کرنے میں فصاحت و بلاغت کا زور صرف کر دیتے...